Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی آئی اے فروخت کرنے کی آفر کسی کو نہیں کی، سعد رفیق

نیو یارک ہوٹل کسی کو فروخت نہیں کیا جارہا، سعد رفیق
شائع 10 اکتوبر 2022 06:36pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے مسائلستان بن چکا ہے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، پی آئی اے کو فروخت کرنے کی کسی کو آفر نہیں کی، جھوٹی خبریں پھیلانے والے باز آ جائیں۔

لاہورائیرپورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ہے، دھینگا مشتی کی سیاست سے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، اگر ابھی الیکشن کروا دئیے تو وہ اسے نہیں مانیں گے کیونکہ آپ کی مرضی کے نتائج نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی مداخلت کے بغیر پی آئی اے کو دو سے تین سال میں پاؤں پر کھڑا کرسکتے ہیں، رواں سال پی آئی اے کا ریونیو ہدف 165 ارب ہے اور اس سال اب تک پی آئی اے نے پچاس ارب روپے کمائے ہیٰں۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیو یارک ہوٹل کسی کو فروخت نہیں کیا جارہا۔ کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو بہترین ماڈل ایئرپورٹ بنائیں گے لیکن ملکیت حکومت کی ہوگی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کی ضرورت چالیس جہاز ہیں اگر اپنے لوگوں پر اعتماد، سیاسی استحکام ،پالیسیوں کا تسلسل رہے تو ادارے کوکما کر دیں گے،ٹریل سیون بزنس جہاز کی سیٹوں کی بہت شکایت ہے جسے تبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کے بیان کی وجہ سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، پائلٹ کی حرکت کا واقعہ سامنے آنے سے یو کے اور امریکہ میں پابندی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کروائے جا سکتے اگر ان کی مرضی کا نتیجہ نہ آیا تو پھر شور کریں گے، آپ اسمبلی آئے اور چلے گئے، مقدمہ بازی اور گھسیٹنے سے کچھ نہیں ہوگا، پاکستان میں جو سیاست ہو رہی ہے وہ ملکی مفاد میں نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منفی باتیں ترک کر کے مثبت بات کرنی چاہئیے، یہ وقت لڑنے یا سیلاب زدگان کی مدد کا تھا، چڑھائی کی باتوں سے کچھ نہیں نکلے گا، اس سے حکومت کی توجہ اصل مسائل سے ہٹ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لانگ مارچ کرنا آتا ہے لیکن سمجھ آ گئی کہ لانگ مارچ سے نقصان ہوگا، گزارش کروں گا کہ تمام سٹیک ہولڈر صبرکا دامن تھامیں۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھاکہ علامہ اقبال ائیر پورٹ پر ایوی ایشن کیلئے 20 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے پرندوں کو روکنے کیلئے اوزار لگا رہے ہیں، سکھر اور ڈی آئی خان میں نیا ائیرپورٹ بنائیں گے، بھارت کے لئے پی آئی اے کی کوئی فلائٹ نہیں جا ئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا کرایہ چین کے مقابلے میں کم ہے، چار لاکھ سے بھی نیچے آ گیا ہے، کورونا کی وجہ سے بیجنگ ڈائریکٹ نہیں جا سکتے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دو لاکھ پچھتر ہزار حاجیوں کو سفر کی سہولیات فراہم کی گئیں، سٹی چیکنگ سے بورڈنگ تک سامان میں مشکلات نہیں ہوئیں، یوم عاشور پر نجف و دمشق کے لئے پانچ لاکھ مسافروں نے سفر کیا، رواں سال پی آئی اے نے پچاس ارب روپے کمائے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر ائیرپورٹ کو بھی بین الاقوامی ائیرپورٹ بنائیں گے، مرید کے ائیرپورٹ کو لاہور ائیرپورٹ کا متبادل ائیرپورٹ بننا چاہئیے، گوادر ائیرپورٹ مارچ میں شروع کریں گے، جدید نئے جیٹ پاکستان کو ملیں گے۔

PIA

Khuwaja Saad Rafique

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div