Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
شائع 09 اکتوبر 2022 09:33am
موسم سرما میں  گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، شہباز شریف
موسم سرما میں گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کر کے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

موسم سرما میں گیس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے جنوری کے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کھاد کی مزید درآمد کی ہدایت بھی جاری کی۔

SSGC

Gas

gas supply

PM Shehbaz Sharif

Textile Mills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div