Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کسی کو اجازت نہیں دینگے پاکستان کو کمزور کرے، آرمی چیف

146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں آرمی چیف کی شرکت
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2022 11:21am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان کو کمزور کرے۔

کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے) کی 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اعلیٰ سول وفوجی حکام سمیت غیرملکی سفارتکاروں کی تقریب میں شرکت کے ساتھ ہی پاس آؤٹ میں 24 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس، 20 ویں لیڈی کورس، 5ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف نے بہترین کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو اعزازات دیے اور 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کواعزازی شمشیردی گئی۔ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل دوست ممالک کے بہترین کیڈٹس کو دیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 4 خواتین سمیت 20غیرملکی کیڈس شامل ہیں جن میں قطر،سری لنکا، نیپال،عراق سے ہے۔

کسی کو اجازت نہیں دینگے پاکستان کو کمزور کرے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نےملک کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلیے بڑی قربانیاں دیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ملک کو کمزورکرے۔

کیڈٹس کومبارکباد دینے والے آرمی چیف نے کہا کہ پاس آؤٹ پریڈ سے خطاب میرے لیےاعزازکی بات ہے اور آپ کوفخرہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم اوربہادرفوج کاحصہ بننے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کودہشتگردی سے نجات دلانے کیلیے قربانیاں دیں ، 42 سال پہلے میں ںے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی اور کبھی نہیں سوچا تھاکہ اس عظیم فوج کوکمانڈ کروں گا۔

انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ آگے کاسفرآپ کیلیےبہت سےچیلنجزلےکرآئےگا، آپ کومستقبل میں مشکل اوربڑےفیصلے لینے ہوں گے اور ملک کی حفاظت، عزت اوربہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ملک کی سالمیت کیلیے قربانیاں دینا ہوں گی،۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مزید کہا کہ ہمسایوں سے اچھےتعلقات چاہتے ہیں اورمسائل کوپرامن طریقےسےحل کرنےکےخواہاں ہیں لیکن امن کی خواہش کی ہماری کمزوری نہ سمجھاجائےہم ملک کےایک ایک انچ کی حفاظت کیلیےہروقت تیارہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں،ہم کسی کوبھی اپنےملک کوکمزورکرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Pakistan Military Academy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div