Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور:گرفتار ملزم کوکُتا بننے پر مجبور کرنے والاافسرمعطل

وزیرداخلہ پنجاب نے بھی رپورٹ طلب کرلی
شائع 07 اکتوبر 2022 11:16am

پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں شہری پرپولیس افسرکے بہیمانہ تشدد کی ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتاہے کہ لاہورکے علاقے بادامی باغ میں پولیس افسر شہری پربہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اسے کُتے کی آوازیں نکالنے پربھی مجبور کررہاہے۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو پرشدید ردعمل اورمذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کے مطالبے کے بعد پنجاب پولیس نے معاملے پر ٹویٹس کیں۔

گزشتہ شام کی جانے والی پہلی ٹویٹ میں بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

بعد ازاں بتایا گیا کہ تشدد ایس ایچ او بادامی باغ نے کیا تھا جسے معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسے رپورٹ طلب کرلی۔

ہاشم ڈوگرنے ایس ایچ اوکی معطلی کا بتاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ کوئی شخص کسی بھی قماش کا ہو، دین اورقانون پولیس کو ایسے سلوک کی اجازت نہیں دیتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے معطلی کی خبرپرملے جلے ردعمل کااظہارکیا۔

اس اقدام کو سراہنے والوں کے علاوہ بیشترکا یہ کہنا تھا کہ معاملہ دب جائے گا ، نوٹس اوربرطرفی وقتی ہے جس کے بعد ایس ایچ اوکو ملازمت پربحال کردیا جائے گا۔

lahore

Punjab police

Hashim Dogar

Police Torture

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div