Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مطالبات نہ مانے گئے تو ڈی چوک کی جانب بڑھیں گے، کسان اتحاد

حکومت اور انتظامیہ نے متعدد بار مذاکرات کے ذریعے کسانوں کو قائل کرنے کی کوشش کی
شائع 02 اکتوبر 2022 08:45pm
تصاویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصاویر بزریعہ سوشل میڈیا

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا پانچ روز سے جاری ہے، کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت نے کل بروز پیر مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو ”ڈی“ چوک کی جانب بڑھیں گے۔

حکومت اور انتظامیہ نے متعدد بار مذاکرات کے ذریعے کسانوں کو قائل کرنے کی کوشش کی، بات چیت کے تمام ادوار ابھی تک ناکام ہوئے ہیں۔

کسانوں نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکس کو فی الفور ختم اور بلیک میں کھاد بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انتطامیہ کی جانب سے بلیو ایریا جناح ایونیو پرکسانوں کے دھرنے کے باعث فیصل ایونیو پرکنٹینر اورخاردار تاریں لگائی گئی ہیں، جبکہ کئی سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں۔

اسلام آباد

Farmer Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div