Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان

گزشتہ روز مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا
شائع 02 اکتوبر 2022 02:48pm
بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹےکے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکی ہے، اس طرح خطہ پو ٹھو ہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش متو قع ہے۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا،خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بونیر 35، راولپنڈی30، مظفرآباد 24، مری 22، اسلام آباد 21، گڑھی دوپٹہ 15، کوٹلی 14 اور بابوسر میں07 ملی میٹر بارش ہوئی، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

azad kashmir

punjab

KPK

Rain

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div