Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

انڈونیشیا: فٹ بال میچ میں بھگدڑ مچنے سے 174افراد ہلاک

ہارنے والی ٹیم کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کی
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 02:48pm
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران بھگدڑ مچنے سے 174افراد ہلاک اور180 سے ذائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھگدڑ مچنے متعدد افراد ایک دوسرے کے پاؤں تلے روند دیے گئے کیونکہ ہنگامہ آرائی کے بعد لوگوں نے اسٹیڈیم سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس چیف نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ہارنے والی ٹیم کے حامیوں نے ہفتے کی رات مشرقی جاوا صوبے میں اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس نے آنسو گیس فائر کیے جس سے بھگدڑ مچ گئی اور متعدد لوگوں کے دم گھٹنے کے واقعات رونما ہوئے۔ تصاویرمیں ایسے لوگوں کو دکھایا گیا ہے، جو بظاہر ہوش کھو چکے ہیں۔

انڈونیشیا کے چیف سیکیورٹی محمود ایم ڈی نے کہا کہ اسٹیڈیم گنجائش سے زیادہ افراد کو داخل کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اسٹیڈیم کے لیے 42 ہزار ٹکٹ جاری کیے گئے، جس میں صرف 38 ہزارلوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

Indonesia

ٖٖٖFoot Ball

East Java

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div