Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

حکومت نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا

اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی ہوجائیں گے۔
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2022 03:07pm
وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا۔

حکومت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان دینے کے بعد اب سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان تبدیل ہوگیا، وزیراعظم شہبازشریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا۔

وزیراعظم نے سمری سینیٹ سیکریٹریٹ ارسال کردی جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ جلد اسحاق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نےاسحاق ڈار کو قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔

دوسری جانب اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Ishaq Dar

senate

PM Shehbaz Sharif

Azam Nazeer Tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div