Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

روپیہ جان پکڑنے لگا، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 6.53 روپے کی کمی ہوئی یے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 04:42pm
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی۔ فوٹو — فائل

ڈار کے آتے ہی ڈالر پر کپکپی طاری ہونے سے روپے نے جان پکڑ لی۔

اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ نامزدگی کے بعد سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ایک روپے 79 پیسے مزید کمی کے بعد ڈالر 232 روپے 12 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 6.53 روپے کی کمی ہوئی یے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 232.12 روپے ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قدر میں 13 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 3 روپے 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 233.91 روپے پر بند ہوا تھا۔

SBP

karachi

Dollar

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div