Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر

سعودی کابینہ میں ردوبدل، شہبازشریف کی محمد بن سلمان کو مبارکباد
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 10:43am
تصویر: بزنس انسائیڈر
تصویر: بزنس انسائیڈر

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقررکردیا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے منگل کو ایک شاہی فرمان جاری کیا جس کے تحت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقررکیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری کے موقع پرمبارکباد دینے کے ساتھ ہی سعودی عرب کے لیے مزید ترقی کی دعا بھی کی۔

سعودی [میڈیا 2 کے مطابق ولی عہد کی تقرری گورننس قانون کے تحت آرٹیکل 56 اور وزراء کی کونسل کے قانون میں موجود متعلقہ دفعات کو استثنیٰ دینے کےساتھ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ شاہی فرمان میں بادشاہ شاہ سلمان نے ولی عہد کی سربراہی میں وزراء کی کونسل کی تشکیل نوکی ہے۔

بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کرنے کا فرمان بھی جاری کیا، جبکہ یوسف بن عبداللہ البنیان کو نیا وزیرتعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی بادشاہ نے طلال بن عبداللہ العتیبی کو معاون وزیر دفاع مقرر کیا۔

Saudia Arabia

Saudi Crown Prince

King Salman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div