Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چھلّوں کیلئے چاند کا قتل کرنے والا سیارہ

سیارہ زحل کے ان چھلوں کی اصل کہانی ایک "چاند کے قتل" پر مشتمل ہے۔
شائع 27 ستمبر 2022 03:26pm
تصویر بزریعہ لائیو سائنس
تصویر بزریعہ لائیو سائنس

سیارہ زحل جسے انگریزی میں ”سیٹرن“ کہا جاتا ہے، نظام شمسی میں اپنے ”چھلے“ کیلئے مشہور ہے۔

یہ چھلّا برف اور چٹان کے اربوں چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہے جو دھول جتنے چھوٹے اور ایک گھر جتنے بڑے بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ حلقے سیارے کے گرد تقریباً 175,000 میل تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی عمودی موٹائی صرف 30 فٹ کے قریب ہے، ایک سیارے کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ کاغذ جتنا پتلا ہے۔ یہ چھلا زحل کے گرد عجیب طور پر 26.7 ڈگری کے جھکاؤ پر چکر لگاتا ہے۔

سائنس دانوں کو ابھی تک اس بات کا کوئی علم نہیں کہ زحل کے گرد ملبے پر مشتمل یہ چھلا آخر بنا کیسے۔

لیکن اب میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنس دانوں کے ذریعے چلائے جانے والے ایک نئے ماڈلنگ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ان چھلوں کی اصل کہانی ایک ”چاند کے قتل“ پر مشتمل ہے۔

آج کا زحل 83 چاندوں کا میزبان ہے۔ سائنس جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں یہ قیاس کیا گیا ہے کہ اربوں سالوں سے سیارہ ایک اضافی چاند کا گھر تھا، جسے ”کریسلیس“ کہتے ہیں۔ دونوں اجسام ہم آہنگی سے موجود تھے۔

لیکن محققین کی طرف سے بنائے گئے نئے ماڈل کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ 160 ملین سال پہلے کریسلیس نے استحکام کھو دیا اور زحل کے بہت قریب گردش کرنے لگا۔

سیارہ زحل کی کشش ثقل قوتوں نے چاند کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ چاند کی تباہی درحقیقت اتنی طاقتور تھی کہ زحل کے نیپچون سیارے کے ساتھ کشش ثقل کے تعلقات منقطع ہوگئے اور اس کے نتیجے میں زحل نے اپنا خاص جھکاؤ حاصل کیا۔

کریسیلس کی باقیات ممکنہ طور پر زحل پر گریں، لیکن محققین کا خیال ہے کہ ان ٹکڑوں کا ایک حصہ مدار میں شامل ہوا اور آخر کار چھوٹے برفیلے ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا اور اب زحل کے عظیم الجثہ چھلا اسی کی بدولت ہے۔

نئی ماڈلنگ ستمبر 2017 میں ناسا کے کیسینی پروب کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کی بدولت ممکن ہوئی، جو آخری مشن کے دوران زحل کی فضا میں تباہ ہونے سے پہلے ھاصل کیا گیا۔

ان مشاہدات نے زحل کے کشش ثقل کے میدان اور ساکن ہونے پر روشنی ڈالنے میں مدد کی، جس سے یہ ظاہر کرنے میں مدد ملی کہ نیپچون اور زحل کبھی ایک دوسرے کے ساتھ ثقلی طور پر ہم آہنگ تھے۔

ٹیم نے اس تاریخ کو سمجھنے کی کوشش کی، اور اس کی وجہ سے کچھ ماڈلنگ ہوئی جس نے آخر کار کریسیلس کے وجود کا انکشاف کیا۔

Saturn Ring

Saturn Moon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div