Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیؐ 9 اکتوبر کو منائی جائے گی

ملک میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی
شائع 26 ستمبر 2022 07:58pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان میں ماہِ ربیع الاول 1444ء ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر سمیت محکمہ موسمیات نمائندوں نے شرکت کی۔

ملک میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے کی صورت میں اعلان کیا گیا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آٰا ہے جس کے تحت یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ ہوگی جب کہ عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

پاکستان

quetta

eid milad un nabi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div