Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2022 09:35pm
چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب ، کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی کھل کر بادل برسے، جس کے باعث موسم خوشگوار اور حسین ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلا آباد میں 43، نارووال 30، کوٹلی 26، بالاکورٹ 25، راولپنڈی 23 اور مری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، تربت اور رحیم یار خان میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

Rain

rainy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div