Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں سے نقاب پوش افراد میرے گھر کی تلاشی لینے آئے: شیریں مزاری

ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانے کی زحمت ہے کہ یہ لوگ کون تھے اور میرے گھر کیوں آئے؟
شائع 24 ستمبر 2022 11:53pm
شناخت پوچھے جانے پر وہ فرار ہوگئے۔ فوٹو — فائل
شناخت پوچھے جانے پر وہ فرار ہوگئے۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں سے نا معلوم افراد میرے گھر کی تلاشی لینے آئے تھے۔

ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ رات کے 9 بجے دو کاریں میری گلی کے کنارے پر کھڑی ہوئیں جب کہ دو کاریں دوسرے سرے اور ایک سفید کار میرے گیٹ پر آئی۔

انہوں کہا کہ سب گاڑیاں نمبر پلیٹس کے بغیر تھیں، کانوں پر ڈیوائس لگائے دو نقاب پوش افراد نے گارڈ کو بتایا کہ وہ گھر چیک کرنے آئے تھے جن کا کہنا تھا کہ راستے سے صدر مملکت نے گزرنا ہے اور پھر وہ ڈرایو وے میں چلے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صدر کے ساتھ جب رابطہ ہوا تو انھوں نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی تاہم نا معلوم افراد سے ان کی شناخت پوچھے جانے پر وہ لوگ فرار ہوگئے۔

اس ضمن میں شیریں مزاری نے ترجمان پاک فوج سے سوال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو بتانے کی زحمت ہے کہ یہ لوگ کون تھے اور میرے گھر کیوں آئے؟

pti

DG ISPR

President Arif Alvi

shireen mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div