Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کی تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
شائع 24 ستمبر 2022 11:14am
پاکستان تحریک انصاف رہنما شیریں مزاری (فوٹو: فائل)
پاکستان تحریک انصاف رہنما شیریں مزاری (فوٹو: فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائرکردہ درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے ، مداخلت نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی جانب سے بغاوت کی دفعہ کیخلاف دائردرخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے درخواست خارج کردی۔

گزشتہ روز سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ شیریں مزاری رکن پارلیمنٹ ہیں اورقانون سازی پارلیمنٹ کا اختیارہے،عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی۔

اس سے قبل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزارکے وکیل ابوذرسلمان خان نیازی کااپنے دلائل میں کہنا تھا کہ دفعہ 124اے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہے، دفعہ 124اے آئین میں بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

pti

اسلام آباد

shireen mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div