Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

‘یہ بابراعظم اور رضوان سے چھٹکاراپانے کا وقت ہے’

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں شاندار کامیابی کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی ٹویٹ
شائع 23 ستمبر 2022 12:30pm
تصویر: شاہین شاہ آفریدی/ٹوئٹر ہینڈل
تصویر: شاہین شاہ آفریدی/ٹوئٹر ہینڈل

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریزکے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی تاریخی فتح نے جہاں دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان کی فارم میں واپسی نے ناقدین کے منہ بھی بند کردیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس کا سہرا اوپنرزبابراعظم اورمحمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنرشپ کوجاتا ہے۔

جیت میں کلیدی کردارادا کرنے والے محمد رضوان نے 88 اور بابر اعظم نے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے بعد انگلیڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں شکست اور ایشیا کپ میں کارکردگی میں نہ دکھانے پرتنقید کرنے والے بھی انہیں سراہنے لگے۔

ایسے میں فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہرفاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی نے بھی دونوں ساتھیوں کیلئے کی جانے والی تعریفی ٹویٹ میں لگے ہاتھوں تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فاسٹ بالرنے لکھا،“ میرے خیال سے یہ کپتان بابراعظم اور رضوان سے چھٹکارا پانے کا وقت ہے“۔

تنقید برائے تنقید والوں کو طنز کا نشانہ بنانے والے شاہین آفریدی نے مزید لکھا،“ اتنے خود غرض کھلاڑی، اگر صحیح سے کھیلتےتو میچ 15 اوورزمیں ختم ہوجانا چاہیے تھا، یہ آخری اوورتک لے گئے “۔

ٹویٹ کے اختتام پرحقیقی جذبات کا اظہارکرنے والے شاہین نے اپنی حیرت انگیز ٹیم پرفخرکااظہار کیا۔

یہی نہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دونوں کھلاڑیوں کے لیے کی جانے والی ٹویٹس میں یاد دہانی کروائی کہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 152 رنزکا ہدف حاصل کیا تھا۔

cricket

babar azam

پاکستان

England

mohammad rizwan

t20 series

Shaheen Shah Afridi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div