Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

خلاء میں جائے بغیرچاند پر قدم رکھنا ممکن

زمینی چاند پر کم ازکم 5 کھرب ڈالرلاگت آنے کی توقع ہے
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 04:29pm
لگژری ریزورٹ کا ڈیزائن جوچاند سے مشابہ ہوگا۔ (تصویر بشکریہ مون ورلڈ ریزورٹس انکارپوریشن)
لگژری ریزورٹ کا ڈیزائن جوچاند سے مشابہ ہوگا۔ (تصویر بشکریہ مون ورلڈ ریزورٹس انکارپوریشن)

اگرآپ چاند کی سیرکرنا چاہتے ہیں تودنیا میں ہی کرسکتے ہیں، لیکن تھوڑا انتظارکرنا پڑے گا کیونکہ چاند ابھی زیرتعمیر ہے۔

دبئی میں ایک پرتعیش ریزورٹ تعمیر ہونے جارہا ہے، جس میں ایک نائٹ کلب کے ساتھ ہی 300 بوتیک، نجی رہائش گاہیں بھی موجود ہوں گی۔ جن پر کم ازکم پانچ کھرب ڈالرلاگت آنے کی توقع ہے۔

میڈیا کے رپورٹ کے مطابق چاند کی شکل کی طرح بنائے جانے والے ریزورٹ کا ڈیزائن کینیڈا کی ایک آرکیٹیکچرل فرم کی جانب سے تیارکیا گیا ہے، جسے دو سال کےعرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

اس عمارت کی اونچائی 225 میٹر (738 فٹ) ہوگی۔

یہ ریزورٹ ایک شاپنگ مال کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد دبئی میں ہرسال ایک کروڑ افراد کو اپنی جانب راغب کرنا ہے۔

چاند کی شکل میں تعمیر کی جانے والی عمارت میں آرکیٹیکٹس نے خلابازوں کے لیے بھی ایک تربیتی مرکز رکھا ہے۔

اس سے قبل 2021 میں امریکی ریاست ویگاس میں بھی چاند جیسی عمارت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تاحال اس کی تعمیرکاآغازنہیں کیا گیا۔

UAE

dubai

Earth

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div