Aaj News

بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست کا سامنا

قومی ٹیم نے 200 رنز کا ہدف بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی مدد سے حاصل کیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 11:10pm
<p>کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نا قابلِ شکست۔ فوٹو — آئی سی سی</p>

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نا قابلِ شکست۔ فوٹو — آئی سی سی

پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں مہمان ٹیم نے مقرر اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی 55، بین ڈکٹ 43 اور ہری بروک 31 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ گیند بازی میں گرین شرٹس کے حارث رؤف اور شاہنواز دھانی دو، دو جب کہ محمد نواز ایک کھلاڑی کو شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ ٹیم کا 200 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی مدد سے آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 7ویں بار 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

میچ کی دوسری اننگز میں کپتان بابر اعظم ناقابلِ شکست سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی بغیر وکٹ گنوائے 88 رنز اسکور کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مقابلے میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں بررتری حاصل کرلی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

karachi

England

national stadium

pak vs eng

Comments are closed on this story.

مقبول ترین