Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یوٹیوب کا اعلان، شارٹس ویڈیوز سے پیسے کمائیں

آمدن کا 45 فیصد ویڈیو بنانے والوں کو ملے گا
شائع 21 ستمبر 2022 07:30pm

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے مقبول ترین اپلیکشن ‘ٹِک ٹاک’ کے ساتھ اپنا مقابلہ تیز ہونے کے بعد اپنے پلیٹ فارم پر شارٹ ویڈیوز بنانے والوں کو ادائیگیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی اسٹریمنگ سروس یوٹیوب نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنے ویڈیو فیچر ‘شارٹس’ پر اشتہارات متعارف کرا رہی ہے جن کی آمدن کا 45 فیصد ویڈیو بنانے والوں کو ملے گا۔

2023 کے آغاز سے شارٹس ویڈیوز پوسٹ کرنے والے یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے، اس کے کیلئے صارفین کو 90 دن کے اندر 1 ہزار سبسکرائبرز اور 1 کروڑ شارٹس ویوز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

جو لوگ اس پروگرام کا حصہ بن جائیں گے وہ شارٹس اور طویل دورانیے کی ویڈیوز میں اشتہارات کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب پہلے ہی سے ویڈیو بنانے والوں(کری ایٹرز) کو آمدن کا 55 فیصد ادا کر رہی ہے جبکہ مقبول ترین شارٹ ویڈیو اپیلیکشن ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے ماہانہ ایک ارب ڈالرز کا بجٹ مختص کیا ہے۔

گزشتہ تین برس سے ویڈیو اپلیکشن ٹِک ٹاک کے ساتھ یوٹیوب کا مقابلہ چل رہا ہے اور اسی مقابلے کی فضا میں یوٹیوب نے 2021 کے اواخر میں 60 سیکنڈز دورانیے کی ویڈیو کے لیے ‘شارٹس’ کا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ناظرین کی تعداد اب ماہانہ ڈیڑھ ارب تک پہنچ چکی ہے۔

youtube

Online Earning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div