Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ

انتالیس یوسیز کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق۔۔۔
شائع 21 ستمبر 2022 06:25pm
تصویر: کونسل فار فورن ریلیشن
تصویر: کونسل فار فورن ریلیشن

کراچی میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، شہر کی انتالیس یوسیز کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بلدیہ، گڈاپ، ناظم آباد اور کیماڑی کی یوسیز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

تمام 39 یوسیز میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 26 ستمبر تا دو اکتوبر انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

سندھ میں گزشتہ دو سالوں سے پولیو وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

دوسری جانب ملک بھر میں رواں سال پولیو کے 19 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Polio Cases

karachi

Polio Virus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div