Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کیا آپ نے کبھی مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کی آواز سنی ہے؟

مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کی ایک انتہائی منفرد اور دلچسپ آواز ریکارڈ کی گئی ہے، جسے سن کر سائنس دان بھی حیران ہیں۔
شائع 20 ستمبر 2022 01:22pm
تصویر بزریعہ جو ٹوکیارون
تصویر بزریعہ جو ٹوکیارون

ناسا کے “مارس انسائٹ سیسمومیٹر” نے پچھلے دو سالوں میں مریخ سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب سے پیدا ہونے والی چار الگ الگ لہروں کا پتا لگایا ہے۔

شہابِ ثاقب کے ٹکراؤ سے پیدا ہونے والے اثرات کی ایک ریکارڈنگ ناسا جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی، جس میں مریخ سے ٹکرانے والے خلائی پتھروں کی ایک منفرد آواز کو سنا جاسکتا ہے۔

تعلیمی جریدے نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والے نئے مقالے میں ناسا نے مریخ سے ٹکرانے والے شہابِ ثاقب کے اثرات کی تفصیل دی ہے۔ جس کے مطابق پہلا شہابِ ثاقب 5 ستمبر 2021 کو مریخ کی فضا میں داخل ہوا اور تین حصوں میں تقسیم ہو گیا جن میں سے ہر ایک نے ٹکراؤ کے بعد ایک گڑھا پیدا کیا۔

اس کے بعد ناسا نے اپنے آربیٹر (تحقیقاتی سیٹلائٹ) کو اس علاقے میں بھیجا تاکہ گڑھوں کے صحیح مقام کی تصدیق کی جا سکے۔ جس کے بعد اس نے گڑھوں کی کئی تصاویر بھیجیں۔

 مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کے بعد پیدا ہونے والے گڑھے (تصویر بزریعہ ناسا)
مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کے بعد پیدا ہونے والے گڑھے (تصویر بزریعہ ناسا)

یہ تصاویر ہائی ریزولوشن امیجنگ سائنس ایکسپیریمنٹ کیمرہ کی وجہ سے ممکن ہوئیں، جس نے ناسا کو گڑھوں کے رنگین کلوز اپ شاٹس فراہم کیے تھے۔

 مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کے بعد پیدا ہونے والے گڑھوں کی تصاویر کا مجموعہ بزریعہ ناسا
مریخ پر شہابِ ثاقب ٹکرانے کے بعد پیدا ہونے والے گڑھوں کی تصاویر کا مجموعہ بزریعہ ناسا

مریخ پر موجود گڑھوں کی تعداد سائنس دانوں کے لیے قیمتی معلومات ہے، کیونکہ یہ سیارے کی سطحی عمر کی نشاندہی کرتی ہے، جتنے زیادہ گڑھے نظر آتے ہیں، سطح اتنی ہی پرانی ہوتی ہے۔

ناسا کا انسائٹ لینڈر

محققین “ناسا انسائٹ لینڈر” کے استعمال کے ذریعے تین دیگر امپیکٹ (شہاب ثاقب ٹکرانے کی جگہ) کی تصدیق کرنے میں کامیاب رہے۔

وہیکل نے زلزلہ کی لہریں ریکارڈ کیں جو ٹکراؤ کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ انسائٹ سیسمومیٹر نے13 سو سے زیادہ مارسکوز کا پتہ لگایا ہے۔ یہ آلہ انتہائی حساس ہے اور ہزاروں میل دور سے زلزلہ کی لہروں کا پتہ لگا سکتا ہے۔

توقع ہے کہ ناسا کا انسائٹ لینڈر کچھ اور مہینوں تک کام کرے گا۔ انجینئرز نے پیش گوئی کی ہے کہ گاڑی اس سال اکتوبر اور اگلے سال جنوری کے درمیان کام کرنا بند کر دے گی۔

Mars

weird

Meteorite Impact

Sound

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div