Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی لاوارث، مراد علی شاہ ناکام وزیر اعلیٰ ہیں، خواجہ اظہار

کراچی پولیس چیف کو کبھی بھی سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے، بدقسمتی سے پولیس کے تمام افسران سیاسی ہیں، خواجہ اظہار
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2022 08:10pm
No businessman is safe in Karachi: Khawaja Izhar ul Hassan | Aaj News

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کو لاوارث اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا تاجروں سے ملاقات کے دوران بیان سمجھ سے بالاتر ہے، وہ شاید بھول گئے تھے کہ وہ کراچی کے پولیس افسر ہیں۔

پولیس کے تمام افسران سیاسی ہیں، خواجہ اظہار

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کراچی پولیس چیف قابل اور ایماندار افسر ہیں، لیکن پولیس چیف کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ کراچی والے اپنے پاوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، کراچی پولیس چیف کو کبھی بھی سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے، یہاں بدقسمتی سے پولیس کے تمام افسران سیاسی ہیں، ہم کراچی پولیس چیف کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیمبر آف کامرس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر سوال کیا گیا تھا تو وہ نادم ہونے کے بجائے اُلٹا تاجروں پر ہی برہم ہوگئے تھے، اور کراچی والوں اور تاجروں کو ہی جرائم کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی پولیس کے باوجود شہر لاوارث ہے، کراچی میں کوئی بھی تاجر کوئی علاقہ اب محفوظ نہیں رہا، گزشتہ 6 ماہ میں 800 سے زیادہ لوگ قتل ہوچکے ہیں، آج بھی کراچی میں زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں، من پسند ایس ایچ اوز کی سرپرستی میں جرائم پیشہ افراد دندناتے پھر رہے ہیں، کسی بھی جماعت نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر آواز نہیں اٹھائی، اسٹریٹ کرائم پر پی ایس پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کیوں خاموش ہے؟

مراد علی شاہ ناکام وزیراعلیٰ

خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ بتائیں انہوں نے وزارت داخلہ کا محکمہ اپنے پاس کیوں رکھا ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ سے نہ وزارت اعلیٰ چل رہی ہی نہ ہی وزارت داخلہ، آپ سے نہ اسٹریٹ کرائم کنٹرول ہوا بلکہ صوبے کو تباہ کردیا۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ قائم علی شاہ کے دور میں لوگ مرتے تھے اور وہ سب اچھا کا راگ الاپتے تھے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا کریڈٹ لیا، ماضی کے گناہ ایم کیو ایم کے کھاتے میں لکھے جاتے ہیں، کہاں گیا آپ کا ٹارگٹڈ آپریشن؟

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے، ماڈل کورٹس بنائیں، ملزمان پر دہشت گردی کی دفعات لگائیں، پولیس کام نہیں کرسکتی تو ایپکس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

کے الیکٹرک کے بل میں ٹیکس

کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی ٹیکس لینے سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس لگایا جارہا ہے، ہم پر بھتہ خور ادارے کے ذریعے بھتہ کیوں لگایا گیا،پہلے ہمیں 300 ارب روپے کے ٹیکس کا حساب دیا جائے، زبردستی ٹیکس لیا گیا تو ہوسکتا ہے بل بھرنا بند کردیں۔

MQM Pakistan

Karachi Street Crimes

Khawaja Izharul Hassan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div