Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں علما کرام کی گرفتاریوں کی سخت مذمت

گرفتاریاں معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق پر بھارتی قابض افواج کی جارحیت کا ثبوت ہیں، عاصم افتخار
شائع 18 ستمبر 2022 05:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلامی سکالرز کی گرفتاری اور غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل یہ افسوس ناک اقدامات بڑھتی بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہیں، مودی حکومت کا مقصد مسلمانوں کو دبانا، عبادت گاہوں پر حملے اور عقیدے پر عمل سے روکنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مولانا عبدالرشید داؤدی، مولانا مشتاق احمد ویری کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان کس طرح انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کی نظرانداز کر رہا ہے، گرفتاریاں معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق پر بھارتی قابض افواج کی جارحیت کا ثبوت ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اب علماء بھارتی حراست میں ہیں، ہندوستان کشمیریوں کو الگ مذہبی اور ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی گہری سازش کر رہا ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے، بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ گٹھ جوڑ اسلامو فوبیا کو ہوا دے رہا ہے۔

kashmir

foreign office

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div