Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

لاڑکانہ میں قدیم تہذیب جھوکر کے دڑو سے پکی مٹی سے بنے برتن بر آمد

اندازے کے مطابق ہزاروں سال قبل جھوکر کے دڑو پر بسنے والے لوگ نقش نگاری کرتے تھے
شائع 15 ستمبر 2022 09:17pm
پکی مٹی سے بنے برتن کافی قدیم  لگتے ہیں۔ فوٹو — آج نیوز
پکی مٹی سے بنے برتن کافی قدیم لگتے ہیں۔ فوٹو — آج نیوز
بسنے والے لوگ نقش نگاری کرتے تھے/ فوٹو — آج نیوز
بسنے والے لوگ نقش نگاری کرتے تھے/ فوٹو — آج نیوز

لاڑکانہ: شہر سے کچھ ہی کلومیٹر کی دوری پر واقع قدیم تہذیب جھوکر کے دڑو سے پکی مٹی سے بنے چھوٹے برتن اور ان کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے بر آمد ہوئے ہیں۔

محکمہ آرکیالوجی موئن جو دڑو کے آرکیٹیکٹ ایجینئر نوید علی کا کہنا ہے کہ جھوکر کے دڑو سے پکی مٹی سے بنے برتن کافی قدیم لگتے ہیں۔

نوید علی نے بتایا کہبر آمد کیے گئے برتن پر نقش نگاری کی موجودگی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہزاروں سال قبل جھوکر کے دڑو پر بسنے والے لوگ نقش نگاری کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ قدیمی برتنوں کا لیبارٹری سے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا پھر ہی معلومات حاصل ہوسکے گی کے یہ برتن کتنے پرانے ہیں۔

Larkana

sindh

Sindh floods

ancient

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div