Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہبازشریف سرکاری دورے پرازبکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2022 01:57pm
تصویر ریڈیو پاکستان
تصویر ریڈیو پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف ازبکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان کے شہر ثمر قند پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

شہبازشریف چینی، ایرانی اور روسی صدر سمیت دیگر عالمی رہنماوں سے ملاقات کے علاوہ جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز اسٹیٹ کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شہبازشری روسی صدرپیوٹن، ترک صدررجب طیب اردوان اور زبک،تاجک،ایرانی صدورسے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ ان کی بیلاروس اورکرغستان کےصدورسے بھی ملاقات طے ہے۔

ازبکستان میں وزیراعظم شہبازشریف ازبک صدرشوکت مرزائیوف کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کریں گے، اس موقع پران کا بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے بھی آمنا سامنا ہوگا۔ ایس سی اواجلاس میں بھی پاک بھارت وزرائےاعظم ایک میزپرہوں گے، تاہم ان کی باضابطہ ملاقات طے نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خوراک، توانائی، موسمی تغیرات سمیت دیگراہم امورپربات چیت کی جائے گی۔

foreign office

Shehbaz Sharif

پاکستان

uzbekistan

SCO SUMMIT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div