Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد لاپتہ شہری گھر پہنچ گیا

عدالت نے آج صبح 11 بجےتک بازیابی کیلئے ڈیڈ لائن دی تھی
شائع 14 ستمبر 2022 10:20am
تصویر: گوگل
تصویر: گوگل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد لاپتہ شہری حسیب حمزہ گھر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کو آج صبح ساڑھے 11 بجے تک بازیاب کروانے کاحکم دیا تھا، حسیب حمزہ اسلام آباد سے 22 اگست کو لاپتہ ہوا تھا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری کی بازیابی کے لیے والد کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو کل تک بازیاب کر کے پیش کرنے کا حکم

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 22 اور 23 اگست کی درمیانی شب پٹیشنر کے بیٹے کو گھر سے اٹھایا گیا، پولیس نے کہا کہ ہمارے پاس نہیں ایجنسیوں کے پاس ہے۔

حسیب حمزہ کوتھانہ شہزاد ٹاؤن کےعلاقے سے اغوا کیا گیا تھا، جبکہ مذکورہ کیس میں عدالت نے آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی اوراسپیشل برانچ کو طلب کررکھا تھا۔

اس کے علاوہ عدم بازیابی پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو بھی طلب کیا تھا۔

Islamabad High Court

missing person

islamabad police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div