Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ڈرامہ ارطغرل کے معروف اداکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان میں

جلال آل کے سیلاب زدگان کے بچوں کے ساتھ 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے
شائع 13 ستمبر 2022 12:51pm
تصویر: انسٹاگرام / جلال آل
تصویر: انسٹاگرام / جلال آل

پاکستان میں مقبول ترین تُرک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے معروف اداکارجلال آل سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ کا کردارنبھا کرشہرت سمیٹنے والے جلال آل امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔

اداکارنے انسٹا گرام پر فالوورز کے لیے پاکستان پہنچنے کے بعد کی ویڈیوزشیئرکیں جن میں وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے علاوہ ریلیف کیمپس میں بچوں کے ساتھ گھُل مل گئے ہیں۔

ایک ویڈیومیں جلال آل کو برستی بارش میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تُرک اداکارنے سیلاب زدگان کے بچوں میں ڈرامہ سیریل ارطغرل کی مخصوص ٹوپیاں بھی تقسیم کیں اور ان کے ساتھ ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔

جلال آل نے امدادی سامان کی ترسیل اپنے کندھوں پر لاد کرخود بھی کی۔

انسٹاصارفین کی جانب سے اداکارکے احسن اقدام پرانہیں سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

پاکستان

Turkey

Ertugrul Ghazi

Floods in Pakistan

Celal Al

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div