Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کیلئے مریم نواز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فُل بینچ 14 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
شائع 12 ستمبر 2022 07:14pm
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فُل بینچ 14 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا۔

مریم نواز کی درخواست 14 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس امیر بھٹی کریں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بننے والے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کے رکن جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری شوگر مل کیس میں ان کا پاسپورٹ 4 سال سے عدالت کی تحویل میں ہے جبکہ عدالت نے میرٹ پر ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک لمبے عرصے کیلئے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، لہٰذا عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

PMLN

پاکستان

Maryam Nawaz

Lahore High Court

Passport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div