Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2022 02:00pm
یواین سیکرٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
یواین سیکرٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کیلئے اہم ہے۔

شہبا زشریف نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا، پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئےعالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ انتونیو گوتریس سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہوئے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں سیکرٹری جنرل نے جو کہا اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیئے۔

پوری قوم انتھک جدوجہد پر قائد اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم قائدِاعظم کی انتھک جدوجہد اورقائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا74یومِ وفات ہے، پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے ۔

وزیراعظم کا ایک اور ٹویٹ کہنا تھا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلنجز پر قابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

antonio guterres

UN Secretary General

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div