Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں شدید گرمی کب تک جاری رہے گی؟

درجہ حرارت 38 تا 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 08:04pm
کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا۔ فوٹو — فائل
کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا۔ فوٹو — فائل
گرمی کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ۔ فوٹو — فائل
گرمی کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ۔ فوٹو — فائل

کراچی: شہرِ قائد کا مزید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج پارہ 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں آج گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی، شدید گرمی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں لوکل ڈیولپمنٹ کے تحت بادل بھی برسے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 38 تا 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت گجرات میں موجود ہے جو کہ بالائی سندھ اور بالائی پنجاب میں بارش کا سبب بن رہا ہے جس کے تحت تھرپارکر، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین و دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 14 ستمبر تک کوئی نیا سسٹم نہیں آئے گا البتہ14 ستمبر کے بعد شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جب کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل کراچی میں 15 ستمبر کے بعد بارش برسا سکتا ہے۔

karachi

Met Office

Rain

Heatwave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div