Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

حالیہ ہفتے سولہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رہی
شائع 09 ستمبر 2022 08:12pm
9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رہی۔ فوٹو — فائل
9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رہی۔ فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.58 فیصد کمی کے بعد 42.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ ہفتے انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے اور دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔

زندہ مرغی کی قیمت 4 روپے 56 پیسے فی کلو بڑھی، چائے کی پتی، دہی، دودھ، بریڈ اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر ایک ہزار 298 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ ہفتے گھریلو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت 297 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 84 روپے پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے سولہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رہی۔

پاکستان

اسلام آباد

report

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div