Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سندھ حکومت کا کراچی میں سب سے بڑا ٹینٹ سٹی بنانے کا فیصلہ

ٹینٹ سٹی میں واش رومز، میڈیکل سمیت تمام سہولتیں میسرہوگی۔
شائع 09 ستمبر 2022 04:53pm
کراچی: وزیر اطلاعات شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وزیر اطلاعات شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلیے کراچی میں سب سے بڑا ٹینٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹینٹ سٹی میں واش رومز، میڈیکل سمیت تمام سہولتیں میسرہوگی، کمشنر کراچی کسی بڑی جگہ کی نشاندہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوٹری بیراج پرپانی کا دباؤ ہے، منچھرکا پانی کوٹری بیراج سے نکالا جارہاہے، جھڈوکا پانی بھی نکالا جائے گا جس کیلیے آبپاشی ماہرین کوکہا وہ جائزہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوشہروفیروز اورخیرپورکا پانی روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا،ریلوے ٹریک بحال کرنے کیلیے نکاسی آب کا کام شروع کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دادومیں ایف پی بند میں شگاف کوبندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کی سپلائی مناسب نہیں ہورہی، سیپکو سے بات کرکے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کی جائے گی۔

پاکستان

Sindh government

Sharjeel Memon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div