Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ، کراچی سب سے زیادہ متاثر

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہوچکے ہیں
شائع 06 ستمبر 2022 04:11pm
رضاکار گلی میں مچھر مار اسپرے کرتے ہوئے، تصویر: اے پی پی
رضاکار گلی میں مچھر مار اسپرے کرتے ہوئے، تصویر: اے پی پی
رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 347 کیسز رپورٹ ہوئے، تصویر: اے ایف پی
رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 347 کیسز رپورٹ ہوئے، تصویر: اے ایف پی

مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے پورے ملک میں تباہی مچا کررکھی ہے، تو وہیں شہرقائد میں بھی ڈینگی کیسزمیں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

وبائی امراض سے سندھ بھر میں سب سے زیادہ متاثر کراچی ہوا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 94 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع وسطی ہے، جہاں 27 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع شرقی 26، ضلع جنوبی 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کےعلاوہ ضلع غربی میں 9 کیسز، ضلع کیماڑی 7، ضلع کورنگی 2 اور ضلع ملیر 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ حیدرآباد میں 2 اور لاڑکانہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 347 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اورگزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1,265 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ بھرمیں ڈینگی کے 2 ہزار 922 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسز رپورٹ زیادہ ہو رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں اس وقت مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے، ڈینگی بہت تیزی سے کراچی میں پھیل رہا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کو گھروں میں جمع نہ کریں، مچھرمار اِسپرے لازمی استعمال کیا جائے۔

مزید کہا کہ ڈینگی وائرس انسانی جسم میں خون جمنے کی صلاحیت ختم کردیتا ہے، جس سے ناک کان، منہ سے خون آنا شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہداہت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پانی اور پھلوں کا استعمال کریں۔

Rain

dengue virus

Sindh floods

Floods in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div