Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

بارشوں اور سیلاب سے مزید 26 افراد جاں بحق

بارشوں اور سیلاب کے باعث 1290 افراد جان کى بازى ہار گئے
شائع 03 ستمبر 2022 11:59pm
9 لاکھ 23 ہزار 643 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو — فائل
9 لاکھ 23 ہزار 643 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فوٹو — فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 1290 افراد جان کی بازى ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد، 259 خواتين اور 453 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزيد 11 افراد زخمى ہوئے جب کہ مجموعی طور پر ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 588 ہو گئی ہے۔

اس دوران پانچ لاکھ 44 ہزار 376 گھر مکمل تباہ جب کہ 9 لاکھ 23 ہزار 643 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مويشيوں اور 243 پلوں کو نقصان ہوا ہے۔

حاليہ بارشوں اور سيلاب کے باعث ملک کی 5 ہزار 563 کلو ميٹر پر مشتمل سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

floods

NDMA

Sindh floods

Floods in Pakistan

floods and rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div