Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

میری کمر دیوار کے ساتھ لگائی تو میں ٹائیگر بن سکتا ہوں: عمران خان

اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی
شائع 03 ستمبر 2022 08:26pm
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہوگیا ہے۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہوگیا ہے۔ فوٹو — فائل
PTI Power show | Imran Khan Address In Bahawalpur Jalsa | Aaj News

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری کمر دیوار کے ساتھ لگائی تو میں ٹائیگر بن سکتا ہوں۔

بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا کے لیڈر میرے نبی ہیں، نہ ان سے بڑا کوئی لیڈر آسکا ہے نہ کبھی آئے گا، ہماری قوم ایک زندہ قوم بن چکی ہے جو ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں ایک بہت بڑی مونچھوں والا لوٹا ہے، آپ نے اس لوٹے کو کسی صورت جیتنے نہیں دینا، ضمیر فروشوں اور لوٹوں کے دن ختم ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قائداعظم کو ان کے مخالفین بھی کہتےتھے یہ صادق اور امین ہیں، قائداعظم نے کہا تھا انگریز کی غلامی کے بعد ہندوؤں کی غلامی نہیں کریں گے، اب بھارت میں دیکھ لیں مسلمان کس طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

ایک کال دوں گا اسلام آباد میں تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہیں کہ ہم گھبرا کر پیچھے ہٹ جائیں گے، میری کمر دیوار کے ساتھ لگادی تو میں ٹائیگر بن سکتا ہوں، ایک کال دوں گا اسلام آباد میں تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور وہ کال بھی بہت قریب ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان 30 سال سے پاکستان کا پیسہ چوری کر رہے ہیں، شہباز شریف کہتا ہے ساری قوم محنت کرےگی، قوم تو محنت کر رہی ہے تم لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہو۔

صدقے جاؤں، مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، صدقےجاؤں، مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، مریم بیچاری کے پاس جائیداد نہیں، دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مریم کے صحت مند بھائی کہتے ہیں الحمدللہ جائیدادیں ہماری ہیں، پاناما کے بعد معلوم ہوا لندن میں اربوں کے فلیٹس اور چار بڑے محلات مریم کے نام پر ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں عوام کو حقیقی آزادی کی تحریک کے لئے تیار کر رہا ہوں، جب حکمران قوم کا پیسہ چوری کرتے ہیں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں، اسی لئے ہم سب نے مل کر ان چوروں سے آزادی حاصل کرنی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، ہم نے پیٹرول کی قیمت 150 روپے پر رکھی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہوگیا ہے لیکن یہاں 236 روپے لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو مہنگائی ہے تاریخ میں کبھی اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، بجلی کے بل جتنے آئے ہیں، تاریخ میں کبھی اتنے بل نہیں آئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ معیشت ان سے نہیں سنبھالی جارہی، انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں، ٹیکس کلیکشن کم ہو رہی ہے، معیشت سکڑتی جارہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، در اصل یہ پاکستان کو اندھیرے کی طرف لے جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب صرف ایک ہی طریقہ ہے پاکستان میں شفاف الیکشن کرائے جائیں کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا اور جب تک یہ لوگ ہیں معیشت مزید تیزی سے نیچے جائے گی۔

اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ہمیں دلدل میں لےکر جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرانی ہے اور ان کی سرمایہ کاری سے ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Shehbaz Sharif

imran khan

IMF

bahawalpur

PTI jalsa

Overseas Pakistani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div