Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

ہاں مہنگائی بہت زیادہ ہے لیکن اسے 2 ماہ میں کنٹرول کرلیں گے: وزیر خزانہ

شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پیٹرول مہنگا کردیں گے
شائع 03 ستمبر 2022 06:24pm
جھوٹ پر جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ فوٹو — فائل
جھوٹ پر جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ فوٹو — فائل
Finance Minister Miftah Ismail Press Conference | Aaj News

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاں ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، اسے دو ماہ میں کنٹرول میں لے آئیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جھوٹ بولا گیا کہ ہم نے خط بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نہیں بھیجا، کیا یہ کافی نہیں تھا آپ نے ملک کو دیوالیہ کردیا، آڈیو لیک میں شوکت ترین کی ہی آواز تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جھوٹ کا چورن بیچ رہے ہیں، جھوٹ پر جھوٹ بولنا چھوڑ دیں اور اس ملک کو معاف کردیں۔ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پیٹرول مہنگا کردیں گے۔

وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کپاس کی 14 لاکھ ایکڑ اور گنے کی 20 فیصد فصل تباہ ہوگئی جب کہ آدھے سے زیادہ پیاز کی فصل بھی خراب ہوچکی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سےملکی معیشت بچ گئی ہے مگر ہاں مہنگائی بہت زیادہ ہے جسے ہم دو ماہ میں قابو کرلیں گے۔

karachi

IMF

shaukat tareen

Miftah Ismail

audio leak

Sindh floods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div