Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کافی ود کرن؟ عطا تارڑ نے وزیرداخلہ پنجاب کی آفرقبول کرلی

حملہ اگرمیں نے کیا تھا تو 'تھمبزاپ' کون کررہا تھا؟ کون لوگوں سےکہہ رہا تھاکہ آؤ چڑھائی کردو؟
شائع 03 ستمبر 2022 04:11pm

وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑنے بالآخر وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگرکی جانب سے کافی پلانےکی آفر قبول کرلی ہے۔

اس سارے معاملے کا آغاز 12 اگست کو لاہورمیں عطا تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پرمارے جانے والے چھاپے سے ہواتھا۔ ان کے خلاف 25وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے 25 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے تشدد کے واقعے میں ملوث قراردیتے ہوئے پولیس کو درخواست دی تھی۔

چھاپےکے بعد پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عطا تارڑگھرپرموجود نہیں تھے تاہم لیگی رہنما نے سوشل میڈیا پراپنے ردعمل کا اظہارکیا تھا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ پنجاب نے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈ پر لیگی رہنما کو کافی پلانے کی آفر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عطا تارڑاگر قانون کی طاقت کو سمجھتےہیں تو لاہورمیں پیش ہوجائیں۔

ہاشم ڈوگرنے کئی دیگرمواقع پربھی عطا تارڑ کوکافی پلانے کی آفر کی جس پر آج ان کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

آج نیوزلاہور کے بیورو چیف سلیم شیخ سے خصوصی گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ ہاشم ڈوگرپاک فوج سے کرنل ریٹائرڈ ہیں، بارڈرکے ساتھ حلقہ لگتا ہے اورکہتے ہیں “کافی ود کرن”،۔

عطا تارڑ نے وزیرداخلہ پنجاب کو بھارتی پروگرام نہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ، “کافی ود کرن کوئی مثال ہے دینے والی؟ کوئی پاکستانی پروگرام دیکھیں ، اپنے میڈیا اورشوزکو پروموٹ کریں۔ کافی پینے تو میں کل سے ( لاہور ) آیا ہوا ہوں، ابھی تک کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، کافی پلائیں گے تو بالکل پی لیں، کون ہے جوشوق سے کافی نہیں پیتا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے عطا تارڑکو نہ چھوڑنے سے متعلق دعووں کی قانونی حیثیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ، “ میرے خلاف کبھی کوئی کرمنل کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا، نہ ہی کوئی انکوائری یا تحقیقات زیرالتوا ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکارپرحملے کا کیس بنایا گیا، تو میں عدالت میں جج کو بتا چکا ہوں کہ جج صاحب ، حملہ اگرمیں نے کیا تھا تو ‘تھمبزاپ’ کون کررہا تھا؟اورکون لوگوں سے کہہ رہا تھاکہ آؤ کودو اورچڑھائی کردو؟ “۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ قانونی طورپران کا کیس بہت مضبوط ہے، ضمانت منظور ہوجانے کے علاوہ بھی انہیں قانونی تحفظ حاصل ہے،یہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں تو ضرور چمکائیں۔

انہوں نے حکومت پنجاب کو مشورہ دیتے ہوئے طنزاً کہا کہ، “ ایک طرف سیلاب آیاہوا ہے اور انہیں عطا تارڑ کا بخار چڑھا ہوا ہے، یہ کافی بھی چھوڑیں، عطا تارڑ کو بھی چھوڑیں اورجاکرسیلاب متاثرین کی مدد کریں“ ۔

lahore

punjab

Attaullah Tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div