Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ٹانک: 154 سال پرانا نومولود بچوں کا واحد اسپتال سیلاب کی نذر

ٹانک کا 154 سال پرانا نومولود بچوں کے علاج کا واحد اسپتال بھی سیلاب سے نہ بچ سکا، ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ...
شائع 01 ستمبر 2022 06:35pm

ٹانک کا 154 سال پرانا نومولود بچوں کے علاج کا واحد اسپتال بھی سیلاب سے نہ بچ سکا، ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے نرسری اور گائنی ڈیپارٹمنٹ سیلابی پانی سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اسپتال کی صورتحال کے بارے میں ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم نے آج نیوزکو بتایا کہ اسپتال مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ کئی بار انتظامیہ سے رابطہ کیا کہ ہمارے پاس کئی نومولود بچوں انکیوبیٹر میں ہیں لیکن کسی نے بروقت توجہ نہیں دی۔

لیڈی ڈاکٹر صوبیہ کا کہنا تھا کہ یہاں بچوں کی نرسری اور گائنی ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوئے ہیں، اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو مریضوں کو دوسرے اضلاع ریفر نہ کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹانک کے طبی اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے مرتکب افراد کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے۔

Rain

Tank

children hospital

Pakistan Flood

Madad Karo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div