Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پتہ چل جائےکہ کل قیامت ہے تو ہم جائےنماز اور تسبیح بھی مہنگی کردیں

حکمرانوں کو چھوڑیں اس ملک کو ہم لوگ اچھے نہیں ملے، ارسلان نصیر
شائع 31 اگست 2022 10:14pm

سیلاب متاثرین کے استعمال کی اشیاء اچانک مہنگی ہونے پر یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے تلخ حقیقت بتادی ۔

ارسلان نصیر نے انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ ہم ہر بار کہتے ہیں کہ ہم پر برا وقت کیوں آیا ہے بھئی میں ہزار بار کہہ چکا ہوں ہوں کہ ہم چور ہیں زخیرہ اندوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں ‌کہہ سکتے ہیں کہ حکمران چوری کررہے ہیں ہمارے ملک میں بہت پوٹینشل تھی حکمران اچھے نہیں ملے، بھئی حکمرانوں کو چھوڑیں اس ملک کو ہم لوگ اچھے نہیں ملے کیونکہ ہم ہر بار ہر لیول پر جا کر زخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا تو یہ حال ہے کہ ہمیں اگر پتہ چل جائے کہ کل قیامت ہے تو ہم جائے نماز اور تسبیح بھی مہنگی کر دیں گے اور سوچیں گے کہ کل کی کل دیکھی جائے گی آج تو پیسہ بنائو، ہم لوگ پیسہ بنا کر قیامت کا انتظار کررہے ہیں۔

چند روز قبل اداکار فیصل قریشی نے سیلاب متاثرین سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ جن لوگوں کو ٹینٹ کی ضرورت ہے انہیں ہم وہ بھجوا رہے ہیں لیکن وہ واٹر پروف ٹینٹ جو کچھ دن قبل ساڑھے آٹھ ہزار کا دستیاب تھا وہ اب تقریباً 14 ہزار کا مل رہا ہے۔

فیصل قریشی نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ہم بڑے ایماندار لوگ ہیں اور مدد کرنے والے ہیں۔

Pakistan Flood

Arslan Naseer

Faysal Quraishi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div