Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت کا پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

ایران، افغانستان، متحدہ عرب امارات ودیگرکے پاکستانی سفارت خانوں سے درآمد میں مدد کی درخواست
شائع 31 اگست 2022 12:58pm
تصویر: فلکر
تصویر: فلکر

مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے پیازاور ٹماٹر کے درآمدی پرمِٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے سینئرافسر نے بتایا کہ پیازاور ٹماٹر کی درآمد کے لیے امپورٹ پرمِٹ جاری کرنے کا فیصلہ میٹنگ میں کیا کیونکہ ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اگلے 90 دنوں کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اورلیویز کو معاف کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

 ملک میں سیلاب کی وجہ سےپیاز، ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، تصویر: روئٹرز
ملک میں سیلاب کی وجہ سےپیاز، ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، تصویر: روئٹرز

مزید کہا کہ ایران، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں سے پیازاور ٹماٹر کی درآمد میں مدد کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ درآمد کنندگان کو پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ درآمد میں سہولت فراہم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ درآمد کنندگان کو کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے، جس کے لئے وزارت نے تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے لیا ہے۔

وزارت خوارک کے سینئرافسر نے کہا کہ درآمدات کو آسان بنانے کے لیے رابطہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جہاں درآمد کنندگان اپنے مسائل بتا سکیں گے اور حکومتی ٹیم صورتحال کی نگرانی کرے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث آنے والے بدترین سیلاب کی وجہ سے کئی ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

پاکستان

food security

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div