Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے ملکہ برطانیہ کو بھی دکھی کردیا

برطانیہ مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پیغام
اپ ڈیٹ 29 اگست 2022 08:57pm

مالکہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث پیش آنے والی تباہکاریوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

ملکہ برطانیہ نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی المناک تباہی پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد اور اس مشکل حالات میں لوگوں کی خدمت کرنے اور انہیں مدد فراہم کرنے والوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔

پیغام میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ ان خوفناک حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں جارى ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کى تعداد 1061 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں، جہاں 349 اموات ہوئیں جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 242،242، پنجاب میں 168، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

Rain

Queen Elizabeth

Pakistan Flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div