Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شہباز گل کی اسلحہ بر آمدگی کیس میں ضمانت منظور

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی
اپ ڈیٹ 27 اگست 2022 07:09pm
پولیس کو لائسنس فراہم نہیں کیا گیا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
پولیس کو لائسنس فراہم نہیں کیا گیا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اسلحہ بر آمدگی کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ڈیوٹی جج نصیرالدین نے شہباز گل سے پستول کی برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا ہم نے پستول برآمد کر کے فوری مقدمہ درج نہیں کیا بلکہ رپورٹ لکھ کر وقت دیا کہ شہباز گل کا ڈرائیور خود یا پستول کا لائسنس آ جائے لیکن ایک دن انتظار کے بعد پیش نہ ہونے پر ہم نے مقدمہ درج کیا۔

شہباز گل کے وکیل علی بخاری نے کہا جو پستول برآمد کیا گیا وہ شہباز گل کے ڈرائیور کا ہے جس کا لائسنس بھی ہے جو پولیس کو فراہم کر دیا گیا ہے جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ابھی تک پولیس کو لائسنس فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی 7 ستمبر تک پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

pti

اسلام آباد

shahbaz gill

Police Raid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div