Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دورہ سجاول: متاثرین میں 38 ارب روپے تقسیم کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا پاک فوج اورامدادی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں
شائع 27 اگست 2022 02:42pm
وزیراعظم  متعلقہ حکام سے بریفنگ لے رہے ہیں، تصویرٹوئٹر
وزیراعظم متعلقہ حکام سے بریفنگ لے رہے ہیں، تصویرٹوئٹر

وزیراعظم شہبازشریف سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کے ضلع سجاول سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا جبکہ مل کرموجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے مطالبات پرصوبائی حکومت سےمل کرپالیسی بنائیں گے،جبکہ سیلاب متاثرین میں 38 ارب روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیرِاعظم سجاول ٹھٹھہ بدین کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پرچیف سیکرٹری سندھ، ڈپٹی کمشنرضلع سجاول سمیت دیگرحکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر، ریسکیو اور ریلیف کی پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پاس مکمل ڈیٹا موجود ہے سیلاب متاثرین کو (بی آئی ایس پی) کے ذریعے 25 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اورامدادی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ کئی افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے سکھر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا تھا۔

Shehbaz Sharif

Rain

Sindh Rains

Flood Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div