Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شہباز گل کیس: تفتیشی افسر اور ریکارڈ کی پیشی کے لیے آخری موقع

تفتیشی افسر کی کراچی سے واپسی ہوئی نہ ہی کیس کا ریکارڈ پیش کیا جاسکا۔
شائع 27 اگست 2022 02:02pm

عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت میں ریکارڈ اور تفتیشی کی پیشی کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت کی لیکن تفتیشی افسر کی کراچی سے واپسی ہوئی نہ ہی کیس کا ریکارڈ پیش کیا جاسکا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور شہباز گل کے وکلاء عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ ابھی موجود نہیں ہے اورتفتیشی افسر بھی کراچی میں ہے، پولیس حکام نے عدالت کو بتایاکہ تفتیشی افسرسے رابطہ ہوا تھا لیکن ابھی وہ پہنچا نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ رابطہ کریں اور پھر عدالت کو بتائیں،جس پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایاکہ تفتیشی افسر کا فون بند ہے ،رابطہ نہیں ہو رہا۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ ابھی ریکارڈ پیش ہو بھی جائے تو میں دلائل نہیں دے سکتا،میں نے بھی ریکارڈ دیکھنا ہے میری بھی ابھی تیاری نہیں ہے، سماعت پیرکو رکھ لیں ، ہم پیش ہوجائیں گے۔

شہباز گل کے وکلاء نے کہا کہ بہت زیادتی کی بات ہے کہ پولیس مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔

جج طاہرعباس سپرا نے پولیس کوریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئےسماعت پیر 29 اگست تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل عدالت نے گزشتہ روز تفتیشی افسرکے کراچی چلے جانے کی خبرپرریمارکس دیے تھے کہ اگرریکارڈ نہیں آتا تو پھرایس ایس پی اورآئی جی اسلام آباد کو بلائیں گے۔

سماعت کے آغازپرجج نے استفسارکیاکہ درخواست پرتفتیشی افسرکونوٹس بھیجا گیا تھا، وہ کہاں ہیں، اورریکارڈ کہاں ہے، کیا تفتیشی کونوٹس نہیں ملا؟ جس پر پولیس افسر نےعدالت کو بتایا کہ نوٹس شام کوملا تھا، جب کہ تفتیشی صبح کے وقت کراچی نکل گیا تھا، انہوں نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کرنی ہے، اوروہ ریکارڈ بھی کراچی ساتھ لے کرگئے ہیں۔

pti

imran khan

shehbaz gill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div