Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی سمیت سندھ بھرکی جامعات میں ‘فلڈ ریلیف کیمپس’ قائم کرنے کا فیصلہ

اسماعیل راہو نے کہا جامعات میں ممکن ہوا تو میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے جائیں
شائع 27 اگست 2022 12:58pm
27 سرکاری، نجی جامعات کو مراسلہ ارسال کردیا، تصویر/فائل
27 سرکاری، نجی جامعات کو مراسلہ ارسال کردیا، تصویر/فائل

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کی سرکاری، نجی جامعات میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت سندھ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے جامعات میں طلباء کی ٹیموں پرمشتمل فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرجامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ تمام وائس چانسلرز (وی سیز) کو ہدایت کردی ہے کہ وہ جامعات میں فلڈ ریلیف مہم شروع کریں، جبکہ 27 سرکاری، نجی جامعات کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جامعات فیکلٹی اور طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کریں، جبکہ جامعات میں ممکن ہوا تو میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ طلبہ اور جامعات کے فیکلٹی ممبرز رضاکارانہ جذبے کے تحت اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں، جبکہ اس مشکل حالات میں متاثرہ بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

صوبائی وزیراسماعیل راہو نے سیکریٹری جامعات محمد مرید راھموں کو تمام وی سیز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Rain

sindh

Moonsoon

Flood Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div