Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا ہوا ہے: شیری رحمان

سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔
شائع 26 اگست 2022 02:33pm
وفاقی وزیر شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔ فوٹو : پی آئی ڈی
وفاقی وزیر شیری رحمان پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔ فوٹو : پی آئی ڈی

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا ہوا ہے، سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں شیری رحمان نے کہا کہ بارشوں میں کمی نظر نہیں آرہی ہے، کئی علاقوں میں1100ملی میٹرتک بارشیں ہوئی ہیں، سندھ کے 30 اضلاع ڈوب چکے ہیں، بلوچستان سے آج مواصلاتی رابطہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ اس وقت بھی پھنسے ہوئے ہیں، نالوں،دریاؤں اور بندوں پرگھر بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پریشان ہیں کہ پانی نکالیں تو کہاں نکالیں، ان حالات میں غریب لوگ کہاں جائیں گے۔

Federal govt

Sherry Rehman

monsoon rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div