Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ن لیگی رہنماؤں کی اپنے ہی وزیراعظم کے اقدامات کیخلاف احتجاج کی دھمکی

عابد شیرعلی اور طلال چوہدری اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔
شائع 25 اگست 2022 06:21pm
فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی پریس کانفرنس کر رہے ہیں، طلال چوہدری بھی موجود ہیں: اسکرین گریب: ٹوئنٹی فور نیوز
فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی پریس کانفرنس کر رہے ہیں، طلال چوہدری بھی موجود ہیں: اسکرین گریب: ٹوئنٹی فور نیوز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خلاف کھل کر سامنے آگئے، بجلی کے بلوں کے معاملے پر لوگوں کیساتھ مل کر احتجاج کی دھمکی دے دی۔

فیصل آباد میں طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کچھ خدا کا خوف کریں، قوم پر رحم کریں لوگوں کے ہاتھ ہمارے گریبانوں تک آگئے ہیں، آپ نے سب کچھ تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت نے بجلی کے اتنے بھاری بھاری بلز بھیجے ہیں کہ لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ ضمنی الیکشن میں میرا مقابلہ عمران خان سے نہیں بجلی کے بلوں سے ہے۔

عابد شیر علی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آئی ایم ایف کے سامنے اس حد تک سرنڈر نہیں کرنا چاہیے ، حالات کو سمجھیں اور انہیں ٹھیک کریں ورنہ پھر ہم لوگوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کا خطاب سن کر بہت تکلیف ہوتی ہے، مفتاح صاحب جھگیوں میں جا کر رہیں تو ان کو پتہ چلے ایک رکشہ ڈرائیور کا دس ہزار کا بل آ رہا ہے وہ رکشہ کو آگ نہ لگائے تو کیا کرے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی صفر ہے، لوگ عمران خان سے بھی ناامید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد عمران خان نے سیلابی علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا جبکہ ان کی دونوں صوبائی حکومتیں سیلابی علاقوں سے غائب ہیں۔

PMLN

abid sher ali

Prime Minister

talal chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div