Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ میں بارشوں و سیلاب سے 300 اموات ہوئیں: وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں 15 لاکھ سے زائد کچے مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔
شائع 24 اگست 2022 03:24pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس سال سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، 5 روزمیں 800 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، سندھ میں اب تک300 اموات ہوچکی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، سندھ میں 15لاکھ سے زائد کچے مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایسی سیلابی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، سندھ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، پورا سندھ اس وقت دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام وسائل متاثرین کیلئےخرچ کررہی ہے، سندھ حکومت کو10لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔متاثرین کو پکا ہوا کھانا فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ کے23اضلاع کا میں نےخود دورہ کیا ہے، مشکل گھڑی میں ہمیں ایک دوسرےکی مدد کرناچاہئے۔

Murad Ali Shah

Rain

Karachi Rain

Sindh floods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div