Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

درخواست میں عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانے اور کمرہ عدالت میں چلانے کی استدعا کی گئی۔
شائع 23 اگست 2022 11:31am
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخوست دائر کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخوست دائر کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخوست دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخوست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان کے ویڈیوکلپس ریکارڈ پرلانا چاہتےہیں، اس لیے عمران خان کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیے بیانات کی ویڈیوز بھی ریکارڈ پرلانے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

متفرق درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے لیے یہ بیانات فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، عمران خان کے بیانات کو کمرہ عدالت میں چلانے کی اجازت دی جائے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے اسلام آباد میں درخواست جمع

کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں جو آج عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو دھمکی دینے کے خلاف درج ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی 3 روزہ راہداری ضمانت بھی منظور کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایف نائن پارک میں شہباز گل کے لیے احتجاجی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے شہبازگل کا ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کا نام لے کر دھمکی دی تھی کہ وہ ان کو دیکھ لیں گے۔

پولیس افسران اور عدلیہ کے خلاف بیانات دینے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کی دفعہ 7 انسداد دہشد گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

pti rally

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div