Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کیلئے بند، گرفتاری کا امکان

رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 01:46am
مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں  درج کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لئے بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد اسلام آباد میں بنی گالہ چوکی سے عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر جانے والے راستے کو سکیورٹی خدشات کے باعث غیر متعلقہ افراد کے لیے بند کیا گیا ہے۔

بنی گالا چوک سے راستہ بند ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان عمران خان چوک پر جمع ہو گئے۔

پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے مناسب وقت کا انتخاب کرے، وزراتِ داخلہ کی ہدایت

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اتحادیوں کی مشاورت کے بعد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کا حکم دیا جب کہ گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر بھی اتحادی حکومت کو خفیہ بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے مناسب وقت کا انتخاب کرے اور گرفتاری کے بعد سکییورٹی کے انتظامات ہونے چاہئیں۔

بنی گالہ میں پی ٹی آئی کارکنان کا آج نیوز کی گاڑی پر حملہ

پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف جمع تحریک انصاف کارکنان نے آج نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملہ کردیا جب کہ مزاحمت کرنے پر آج نیوز کیمرا مین اور آپریٹر کو بھی زدو کوب کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا: مراد سعید

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام و پارٹی کارکنان سے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خود داری مانگنے کی جسارت کی قیمت چکانے کا وقت آ گیا ہے، نکلو پاکستانیوں۔

عمران خان کو ہاتھ لگانے سے پہلے 100 بار سوچنا: حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے حکومت اور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہاتھ لگانے سے پہلے 100 بار سوچنا کیونکہ عوام اس وقت غصے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام کارکن اور عوام تیاری پکڑیں، کسی بھی وقت فوری احتجاج کی کال دے دی جائے گی۔

حماد اظہر نے لاہور کے پارٹی کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹے کے اندر تمام اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں، وہاں سے آگے کی حکمت عملی کا فوری اعلان کیا جائے گا جب کہ پنجاب کے باقی اضلاع میں مقامی قیادت اپنا اختجاج شروع کرے۔

فواد چوہدری کی پارٹی کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق خبروں کے بعد فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ک تحریک انصاف کارکنان بنی گالہ پہنچیں، ابھی بھی سرجنوں کارکن بنی گالہ پہنچ چکے ہیں اور چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگ مزید بنی گالہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز سپوٹران اپنی لوکل قیادت سے رابطے میں رہیں اور کارکنان ہر طرح کی مزاحمت احتجاج کے لئے تیار رہیں۔

عمر چیمہ نے کہا کہ کسی بھی وقت سینئر قیادت کی جانب سے احتجاج کے لئے اعلان کیا جاسکتا ہے، لہٰذا ہر طرح سے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف عدلیہ اوراعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ دہشت گردی کی دفعہ 7 انسداد دہشدگردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔

pti

Interior Minister

arrest

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div